سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو صفوں میں پیچھے پیچھے رہتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”تم آگے بڑھ کر میری اقتدا کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری اقتداء کریں اور کچھ لوگ مسلسل پیچھے رہتے ہیں حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کو پیچھے کر دیتا ہے۔“ یہ جناب وکیع کی حدیث ہے۔