سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”يقينا امام اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ لہٰذا جب وہ نماز پڑھانے کے لئے تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور اُس سے اختلاف نہ کرو (اس سے مختلف کام نہ کرو) جب وہ «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور تم اس سے پہلے جلدی نہ کرو۔“