753. اس مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان جو میں نے ذکر کی تھی اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ”ہر روز میں“ سے مراد ہر دن اور رات مراد ہے۔ اور فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفل رکعات کی تعداد کا بیان
والدليل على ان النبي صلى الله عليه وسلم إنما اراد بقوله: في كل يوم اي في كل يوم وليلة مع بيان عدد هذه الركعات قبل الفرائض وبعدهن، وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَرَادَ بِقَوْلِهِ: فِي كُلِّ يَوْمٍ أَيْ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مَعَ بَيَانِ عَدَدِ هَذِهِ الرَّكَعَاتِ قَبْلَ الْفَرَائِضِ وَبَعْدَهُنَّ،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایک دن میں بارہ رکعات نفل نماز ادا کی، اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنا دیتا ہے۔ چار رکعات ظہر سے پہلے، اور دو رکعات ظہر کے بعد، نماز عصر سے پہلے دو رکعات، مغرب کی نماز کے بعد دو رکعات اور دو رکعات صبح کی نماز سے پہلے ہیں ـ“