747. (514) بَابُ ذِكْرِ الْوَقْتِ مِنَ النَّهَارِ الَّذِي يَكُونُ الْمَرْءُ فِيهِ مُدْرِكًا لِصَلَاةِ اللَّيْلِ إِذَا فَاتَتْ بِاللَّيْلِ فَصَلَّاهَا فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ مِنَ النَّهَارِ
747. دن کے اس وقت کا بیان جس میں آدمی اپنی چُھٹی ہوئی نماز تہجّد ادا کرلے تو وہ نماز تہجّد کی فضیلت اور اجر و ثواب کو پا لیگا
جناب عبدالرحمان بن عبدالقاری بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”جو شخص اپنی معمول کی قراءت سے یا اس کے کچھ حصّے سے سویا رہ گیا، پھر اُس نے وہ حصّہ نماز فجر اور ظہر کے درمیان تلاوت کر لیا (اسے پڑھ کر نفل ادا کر لیے) تو اُس کے لئے لکھ دیا جاتا ہے گویا کہ اُس نے وہ حصّہ رات ہی کو پڑھا ہے۔“