سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بستر پر سوتے وقت یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اُٹھ کر نماز تہجّد ادا کرے گا پھر اُس پر اُس کی نیند غالب آ گئی اور وہ صبح تک سوتا رہا تو اُس کے لئے اُس کی نیت کے مطابق اجر لکھ دیا جاتا ہے اور اُس کی نیند اُس کے رب کی طرف سے اُس پر صدقہ ہو گی - امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث کو حسین بن علی کے علاوہ کسی راوی نے زائدہ سے مسند بیان کیا ہو۔ اس حدیث کی سند میں راویوں نے اختلاف کیا ہے۔“