سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے تھے کہ جو شخص رات کو نماز پڑھے تو اُسے چاہیے کہ اپنی آخری نماز وتر بنائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حُکم دیا ہے، پھر جب فجر ہو جائے تو پھر رات کی ہر نماز اور وتر کا وقت ختم ہوجاتا ہے۔ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر کی نماز فجر سے پہلے ہے۔“ یہ جناب محمد بن یحییٰ قطعی کی روایت ہے۔ دوسرے راویوں نے یہ کہا ہے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر سے پہلے وتر پڑھو۔“ اور الرمادی نے کہا کہ ”(طلوع فجر ہوگئی) تو رات کی نماز اور وتر کا وقت ختم ہوگیا۔“