عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ کی حد و انتہا کو نہیں جان پاتے تھے، جب تک کہ «بسم الله الرحمن الرحيم» آپ پر نہ اتر جاتی، یہ ابن سرح کی روایت کے الفاظ ہیں۔
Ibn Abbas said: The prophet ﷺ did not distinguish between the two surahs until the words “In the name of Allah, the Compassionate, the merciful” was revealed to him. These are the words of Ibn al-sarh.
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 787
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مشكوة المصابيح (2218) أخرجه الحميدي (528 وسنده صحيح)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 788
788۔ اردو حاشیہ: اس مسئلہ میں کہ «بسم الله» جہراً پڑھا جائے یا سراً علامہ ابن القیم کی بات معتدل ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے کبھی جہراً پڑھتے تھے اور کبھی سراً، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کو سراً پڑھنا زیادہ ثابت ہے، یہ ناممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے روزانہ پانچ اوقات میں نیز سفر و حضر میں بھی جہراً پڑھتے رہے ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل خلفاء راشدین اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین پر مخفی رہا ہو۔ اور پھر آپ کے اہل شہر خیر القرون میں بھی اس سے بےخبر رہیں۔ یہ ازحد محال بات ہے۔ چہ جائے کہ «بسم الله» کے جہراً کو ثابت کرنے کے لئے مجمل الفاظ اور کمزور احادیث کا سہارا لیا جائے۔ اس بارے میں صحیح احادیث غیر صریح اور جو صریح ہیں وہ غیر صحیح ہیں۔“[ذاد المعاد فصل فى هديه صلى الله عليه وسلم فى الصلواة] مزید تفصیل کے لئے دیکھیے: [نيل الاوطار و سبل السلام] شیخ البانی رحمہ اللہ کا موقف بھی «بسم الله» سری پڑھنے کا ہے۔ دیکھیے: [صفة الصلواة النبى صلي الله عليه وسلم ص 96] اور یہی راحج ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 788