عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جس نے اپنی قوم کی ناحق مدد کی تو اس کی مثال اس اونٹ کی سی ہے جو کنوئیں میں گرا دیا گیا ہو اور پھر دم پکڑ کر نکالا جا رہا ہو ۱؎۔
وضاحت: ۱؎: تو جس طرح دم پکڑ کر اونٹ کا نکالنا ممکن نہیں ہے ایسے ہی متعصب شخص کا جہنم سے نکلنا بھی ناممکن ہو گا۔
Narrated Abdullah ibn Masud: If anyone helps his people in an unrighteous cause, he is like a camel which falls into a well and is pulled out by its tail.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 5098
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5117
فوائد ومسائل: ناحق طور پر اپنی قوم کی مدد کرنے والا اپنے آپ کو ہلاکت سے نہیں بچا سکتا۔ لہذا صاحب ایمان کو ایسے غلط عمل سے باز رہنا چاہیے۔ بلکہ انہیں حق کی تلقین کرنی چاہیے۔ یہ روایت اگرچہ موقوف ہے۔ مگر اگلی سند سے جو مرفوع ہے اس کی تایئد ہوتی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5117