اس طریق سے بھی انس رضی اللہ عنہ سے وہیب کی حدیث کے مثل حدیث مروی ہے اسماعیل کہتے ہیں: میں نے اسے ایوب سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: «إلا الإقامة»(یعنی سوائے «قد قامت الصلاة» کے)۱؎۔
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ پوری اقامت اکہری (ایک ایک بار) ہو گی البتہ «قد قامت الصلاة» کو دو بار کہا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 943) (صحیح)»