عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے انہیں یہی بات بتائی اور کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کی آواز سنی تو آپ نکلے یہاں تک کہ حجرے سے اپنا سر نکالا، پھر فرمایا: ”نہیں، نہیں، نہیں، ابن ابی قحافہ (یعنی ابوبکر) کو چاہیئے کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ غصے میں فرما رہے تھے۔
The tradition mentioned above has also been transmitted by Abdullah bin Zam’ah through a different chain. He said: When the Prophet ﷺ heard Umar’s voice, Ibn Zam’ah said: The Prophet ﷺ came out until he took out his head of his apartment. He then said: No, no, no; the son of Abu Quhafah should lead the people in prayer. He said it angrily.
USC-MSA web (English) Reference: Book 41 , Number 4644
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن انظر الحديث السابق (6660)
لما استعز برسول الله وأنا عنده في نفر من المسلمين دعاه بلال إلى الصلاة فقال مروا من يصلي للناس فخرج عبد الله بن زمعة فإذا عمر في الناس وكان أبو بكر غائبا فقلت يا عمر قم فصل بالناس فتقدم فكبر فلما سمع رسول الله صوته
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4661
فوائد ومسائل: 1: رسول ؐ کی آخری بیماری کے ایام میں پہلی نماز حضرت عمر رضی اللہ نے پڑھائی، بعدازاں سیدنا ابو بکر رضی اللہ پڑھاتے رہے اور نبی ؐ کی حیات مبارکہ میں ان کی پڑھائی ہوئی نمازوں کی تعداد سترہ ہے۔
2: رسول ؐ کا حضرت ابو بکر رضی اللہ کے لئے اصرارخصوصا یہ لفظ کہ (اس سے فرماتا ہے اور مسلمان انکار کرتے ہیں ابو بکر کے علاوہ کوئی اور نمازپڑھائے) ان کی خلیفہ ہونے کا واضح اشارہ بلکہ اس بات کی شہادت تھی کہ وہ مسلمانوں کا فطری انتخاب ہیں۔
3: اس واقعہ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ کی کوئی تنقیص نہیں ہوئی، بلکہ یہ حضرت ابو بکر رضی اللہ کا وہ شرف تھا، جسے حضرت عمر رضی اللہ اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ اس سے پہلے تسلیم کرتے تھے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4661