ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرابی اور بربادی ہے عربوں کے لیے اس شر سے جو قریب آ چکا ہے، اس میں وہی شخص فلاح یاب رہے گا جو اپنا ہاتھ روکے رکھے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12410)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/ الفتن 1 (2880)، سنن ابن ماجہ/ الفتن 9 (3953)، مسند احمد (2/390، 391، 441، 536، 541) (صحیح)»