مصدع ابویحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا وہ کہہ رہے تھے مجھے ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ نے «في عين حمئة»”دلدل کے چشمہ میں“(سورۃ الکہف: ۸۶) تخفیف کے ساتھ پڑھایا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخفف پڑھایا تھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: Ubayy ibn Kab made me read the following verse as the Messenger of Allah ﷺ made him read: "in a spring of murky water" (fi 'aynin hami'atin) with short vowel a after h.
USC-MSA web (English) Reference: Book 31 , Number 3975
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (2934) محمد بن دينار اختلط في آخر عمره والقرآن يؤيد ھذا الحديث انوار الصحيفه، صفحه نمبر 142
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3986
فوائد ومسائل: ابن عامر حمزہ کسائی اور ابوبکر کی قراءت میں یہ لفظ (عربی میں لکھا ہے) وارد ہے۔ (عربی میں لکھا ہے) کا معنی کیچڑ او(عربی میں لکھا ہے) گرم کہتے ہیں(مزید دیکھیے آئندہ حدیث)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3986
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2934
´سورۃ الکہف میں «من لدنی» میں نون کو تشدید کے ساتھ پڑھنے کا بیان۔` ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «في عين حمئة» پڑھا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2934]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہی مشہور قراء ت ہے، یعنی: ﴿حَمِئَةٍ﴾ حاء کے بعد بغیر الف کے، جبکہ بعض قراء کی قراء ت (حَامِئَةٍ) یعنی حاء کے بعد الف غیر مہموزہ کے ساتھ، بہرحال معنی ہے: اور سورج کوایک دلدل کے چشمے میں ڈوبتا پایا۔ (الکہف: 86) نوٹ: (سند میں سعد بن اوس سے غلطیاں ہو جایا کرتی تھیں، اور مصدع لین الحدیث ہیں، مگر اس حدیث کا متن دیگر سندوں سے ثابت ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2934