اس سند سے بھی یزید بن حبیب سے یہی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء احد پر آٹھ سال بعد نماز جنازہ پڑھی، یہ ایسی نماز تھی جیسے کوئی زندوں اور مردوں کو وداع کرتے ہوئے پڑھے (درد و سوز میں ڈوبی ہوئی)۱؎۔
وضاحت: ۱؎: گویا یہ آخر دعاء تھی اس لئے کہ غزوہ احد ۳ ہجری میں ہوا، اور اس کے آٹھ برس بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9956) (صحیح)»
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3224
فوائد ومسائل: یہاں بھی اصل عربی لفاظ(صلیٰ) ہیں۔ جس میں دونوں احتمال ہیں۔ دعا کرنے کا بھی اور نماز جنازہ پڑھنے کا بھی۔ اس لئے یہ بھی کسی ایک بات کےلئے نص نہیں۔ تاہم بعض کےنزدیک دوسرا احتمال زیادہ غالب ہے۔ واللہ اعلم۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3224