عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نجران کے بنے ہوئے تین کپڑوں میں کفن دئیے گئے، دو کپڑے (چادر اور تہہ بند) اور ایک وہ قمیص جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تھی ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عثمان بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے: تین کپڑوں میں کفن دیے گئے، سرخ جوڑا (یعنی چادر و تہہ بند) اور ایک وہ قمیص تھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا تھا۔
وضاحت: ۱؎: یہ روایت ضعیف ہے، ثقات کی روایت کے بھی خلاف ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 11 (1471)، (تحفة الأشراف: 6496)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/222) (ضعیف الإسناد منکر)» (اس کے راوی یزید ضعیف ہیں)
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Messenger of Allah ﷺ was shrouded in three garments made in Najran: two garments and one shirt in which he died. Abu Dawud said: The narrator Uthman said: In three garments: two red garments and a shirt in which he died.
USC-MSA web (English) Reference: Book 20 , Number 3147
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف ابن ماجه (1471) يزيد ضعيف ولحديثه شواهد ضعيفة منھا طريق أحمد (253/1،313) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 116