اسود بن یزید کہتے ہیں کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بہن اور بیٹی میں اس طرح ترکہ تقسیم کیا کہ آدھا مال بیٹی کو ملا اور آدھا بہن کو (کیونکہ بہن بیٹی کے ساتھ عصبہ ہو جاتی ہے) اور وہ یمن میں تھے، اور اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت باحیات تھے۔
Narrated Al-Aswad bin Yazid: Muadh bin Jabal gave shares of inheritance to a sister and a daughter. He gave each of them half. He was at Yemen while the Prophet ﷺ was alive.
USC-MSA web (English) Reference: Book 18 , Number 2887
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2893
فوائد ومسائل: بہنیں بیٹیوں کےساتھ مل کر عصبہ مع الغیر (ہر وہ مونث جو کسی دوسری مونث کی وجہ سے عصبہ بنے۔ اس میں صرف حقیقی بہن اور پدری بہن آتی ہے۔ جب بیٹی یا پوتی ساتھ مل کرآئے) ہو جاتی ہیں۔ بیٹی اور بہن ایک ایک ہوں۔ تو نصف نصف ملے گا۔ بیٹی کو وراثت سے نصف ملے گا۔ اور بہن کوعصبہ ہونے کی بنا پر نصف مل جائے گا۔ اور اگربیٹیاں دو یا زائد ہوں۔ تو دو تہائی کے بعد باقی بہن یا بہنوں کو ملے گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2893