عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آیت کریمہ: «إن ترك خيرا الوصية للوالدين والأقربين»”اگر مال چھوڑ جاتا ہو تو اپنے ماں باپ اور قرابت داروں کے لیے اچھائی کے ساتھ وصیت کر جائے“(سورۃ البقرہ: ۱۸۰)، وصیت اسی طرح تھی (جیسے اس آیت میں مذکور ہے) یہاں تک کہ میراث کی آیت نے اسے منسوخ کر دیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:6260)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الوصایا 28 (3306) (حسن صحیح)»
Narrated Ibn Abbas: The Quranic verse goes: " (It is prescribed when death approaches any of you), if he leaves any goods, that he may bequest to parents and next to kin. " The bequest was made in this way until the verse of inheritance repealed it.
USC-MSA web (English) Reference: Book 17 , Number 2863