کتاب سنن ابي داود تفصیلات
کتاب: جہاد کے مسائل
Jihad (Kitab Al-Jihad)
167. باب فِي أَمَانِ الْمَرْأَةِ
167. باب: مسلمان عورت کافر کو امان دیدے اس کے حکم کا بیان۔
Chapter: Regarding Protection Granted By A Woman.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اگر کوئی عورت کسی کافر کو مسلمانوں سے پناہ دے دیا کرتی تو وہ پناہ درست ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15998) (صحیح)»
Narrated Aishah, Ummul Muminin: A woman would give security from the believers and it would be allowed.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2758
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي في الكبريٰ (8683)
إبراهيم النخعي عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 100
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2764 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2764
فوائد ومسائل:
مسلمانوں میں سے کوئی ادنیٰ آدمی بھی اگر کسی کافر کو امان دے دے توسب پرلازم ہے کہ اس کی امان کا لحاظ کریں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2764