علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کرا دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا، اور بیع کو رد کر دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: میمون نے علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے، میمون جنگ جماجم میں قتل کئے گئے، اور جماجم ۸۳ ہجری میں ہوئی ہے، نیز واقعہ حرہ (۶۳ ہجری) میں پیش آیا، اور ابن زبیر (۷۳ ہجری) میں قتل ہوئے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10286) (حسن)» (بعض لوگوں نے علی رضی اللہ عنہ سے میمون کا سماع ثابت مانا ہے اسی بنیاد پر البانی نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے)
Narrated Ali ibn Abu Talib: Ali separated between a slave-girl and her child. The Prophet ﷺ prohibited it and made the sale transactions withdrawn. Abu Dawud said: The narrator Maimun (b. Abi Shaib) did not meet Ali. He (Maimun) was killed in the battle of Jamajim in 83 A. H. Abu Dawud said: The battle of Harrah took place in 63 A. H., and Ibn al-Zubair was killed in 73 A. H.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2690
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنده منقطع كما بينه أبو داود رحمه اللّٰه وحديث الترمذي (1283،1566) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 98
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2696
فوائد ومسائل: یہ روایت یہاں اس سند کے ساتھ منقطع ہے۔ جیسا کہ امام ابودائود نے تصریح کی ہے۔ لیکن دوسرے شواہد کی بنا پر یہ روایت حسن ہے۔ اس لئے یہ مسئلہ صحیح ہے۔ کہ لونڈی اور اس کے بچے کو الگ الگ بیچنا صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح ماں کو بھی تکلیف ہوگی۔ اور بچہ بھی پریشان ہوگا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2696