سماک اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں اور اس نے انہیں میں سے ایک دوسرے شخص سے روایت کیا، وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم زرد دیکھا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15703) (ضعیف)» (اس کی سند میں دو مبہم راوی ہیں)
Narrated Simak ibn Harb: Simak reported on the authority of a man from his people, on the authority of another man from them: I saw that the standard of the Messenger of Allah ﷺ was yellow.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2587
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ’’رجل من قومه“: مجهول (انظر عون المعبود 337/2) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2593
فوائد ومسائل: 1۔ جہاد میں جھنڈے کا اہتمام کرنا مستحب ہے۔
2۔ قرون اولیٰ میں جھندوں کا کوئی رنگ اورسائز مخصوص نہ ہوتا تھا۔ اور یہ زرد رنگ والی روایت ضعیف ہے۔
3۔ جنگ میں اور دیگر اہم مواقع پر جھنڈے کو بلند اور نمایاں رکھنا بلاشبہ مطلوب ہے۔ مگر یہ سب ایک نظم کے لئے ہوتا ہے۔ اسے تقدس اوراحترام کا ایسا مفہوم دینا جو آجکل عام کردیا گیا ہے۔ غیر شرعی ہے، بلکہ شرک کی حدود کو چھوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2593