حمزہ ضبی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ ہم کسی جگہ اترتے تو نماز نہ پڑھتے جب تک کہ ہم کجاؤں کو اونٹوں سے نیچے نہ اتار دیتے۔
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2551
فوائد ومسائل: جس طرح انسان کو آرام اور راحت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح حیوانات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ اسی لئے بعض علماء یہ مستحب سمجھتے ہیں۔ کہ انسان جب کسی منزل پر اترے تو چاہیے کہ پہلے اپنے جانور کو چارہ ڈالے، پھر خود کھانا کھائے۔ یہ تعلیمات اسلام کے دین فطرت اورعالمی دین ہونے کی دلیل ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2551