بنی سلیم کے ایک شخص کہتے ہیں میں نے امامہ بنت عبدالمطلب سے نکاح کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیغام بھیجا تو آپ نے بغیر خطبہ پڑھے ان سے میرا نکاح کر دیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15530) (ضعیف)» (اس کے راوی العلاء لین الحدیث، اور اسماعیل مجہول ہیں)
Narrated Ismail bin Ibrahim: On the authority of a man from Banu Sulaim: I asked the Prophet ﷺ to marry Umamah daughter of Abd al-Muttalib to me. So he married her to me without reciting the tashahhud (i. e. the sermon for marriage).
USC-MSA web (English) Reference: Book 11 , Number 2115
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف إسماعيل بن إبراهيم: مجهول،(تقريب التهذيب: 422) وسمع من رجل عن العلاء به والرجل إسحاق بن عبد اللّٰه كما في ھامش التاريخ الكبير للبخاري (343/1) وللحديث شاهد ”إسناده مجهول“ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 80
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2120
فوائد ومسائل: یہ روایت ضعیف ہے لیکن یہ بات دوسری روایات سے ثابت ہے کہ نکاح خطبے کے بغیر بھی جائز ہے، کیونکہ نکاح کے لئے صرف ولی کی اجازت دو گواہوں کی موجودگی اور ایجاب وقبول ضروری ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2120