انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں طرح سے دعا مانگتے دیکھا اپنی دونوں ہتھیلیاں سیدھی کر کے بھی اور ان کی پشت اوپر کر کے بھی ۱؎۔
وضاحت: ۱؎: یعنی عام حالات میں ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ چہرہ کی طرف اور استسقاء میں اندرونی حصہ زمین کی طرف اور پشت چہرہ کی طرف کر کے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:1317) (صحیح)»
Narrated Anas ibn Malik: I saw the Messenger of Allah ﷺ supplicating Allah in this manner with the palms of his hands and also with their backs upwards.
USC-MSA web (English) Reference: Book 8 , Number 1482
قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ جعل ظاهر كفيه مما يلي وجهه وباطنهما مما يلي الأرض
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عمر بن نبھان: ضعيف انوار الصحيفه، صفحه نمبر 59
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1487
1487. اردو حاشیہ: شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ روایت صحیح ہے۔ لیکن ان الفاظ کے ساتھ کے آپ نے ہتھیلیوں کا ظاہر منہ کی طرف اور پشت زمین کی طرف کی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1487