سیدنا سعید بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں تین راتوں میں قرآن پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو طاقت رکھتا ہے (تو پڑھ لے)۔“ کہا کہ پھر وہ ایسے ہی پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ فوت ہو گئے۔
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 452، سلسة الصحیحة: 1512۔»