سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک حد جسے زمین پر بروئے کار لایا جاتا ہے، وہ اہل زمین کے لیے تیس صبحوں (دنوں)کی بارش سے بہتر ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة: 2538، مسند أحمد (الفتح الرباني)16/62۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»