سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص کنکریاں مارے اور سر منڈائے یا بال کتروائے، اور اس کے ساتھ اگر ہدی ہو تو نحر کر لے، پس حلال ہو جائیں گی اس پر وہ چیزیں جو حرام تھیں، مگر صحبت کرنا عورتوں سے اور خوشبو لگانا درست نہ ہوگا طوافِ زیارت تک۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2939، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9688، 9689، 10112، والحميدي فى «مسنده» برقم: 214، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13994، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4040، 4041، 4042، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 222»