حضرت فروہ بن عمرو بیاضی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے لوگوں کے پاس اور وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ آوازیں اُن کی بلند تھیں کلام اللہ پڑھنے سے، تو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”نمازی کانا پھوسی کرتا ہے اپنے پروردگار سے، تو چاہیے کہ سمجھ کر کانا پھوسی کرے، اور نہ پکارے ایک تم میں دوسرے پر قرآن میں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3348، 3350، 3351، 3352، 3353، 8037، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4779، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19327، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4217، شركة الحروف نمبر: 163، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 29»