سیدنا زید بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہر دین کا ایک خلق ہے (یعنی طور یا طریقہ یا خصلت جس پر وہ دین والے رغبت کرتے ہیں)، اور اسلام کا خلق حیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4181، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 7712، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25862 شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے شواہد کی بناء پر اس روایت کو صحیح لغیرہ قرار دیا ہے۔ نیز دیکھئے: الصحيحة: 940، صحيح الرغيب والترهيب: 2632، فواد عبدالباقي نمبر: 47 - كِتَابُ حُسْنِ الْخَلُقِ-ح: 9»