سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مرتدین سے قتال کے لئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے اعزاز میں خصوصی طور پر جھنڈا تیار کروایا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ کا بہترین بندہ اور اپنے قبیلہ کا بہترین فرد خالد بن ولید ہے جو اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، جو اللہ نے کفار و منافقین کے خلاف میان سے نکال کر سونت لی ہے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح بشواهده، وهذا إسناد ضعيف، حرب بن وحشي لم يرو عنه غير ابنه وحشي، فهو مجهول فى الرواية وإن كان معروفاً فى النسب