سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دین تو سراسر خیر خواہی کا نام ہے“، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! کس کے لئے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ کے لئے , اس کی کتاب کے لئے , اس کے رسول کے لئے، مسلمان کے حکمرانوں کے لئے اور عام مسلمانوں کے لئے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: قبل الحديث: 57 تعليقة، م: 55