سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا تذکرہ فرمایا اور اس کی ایسی صفات بیان فرمائیں جو مجھے اب یاد نہیں ہیں، البتہ اتنی بات یاد ہے کہ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس وقت آج کی نسبت ہمارے دلوں کی کیفیت کیا ہوگی؟ فرمایا: ”آج سے بہتر ہوگی۔“
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، عبدالله بن سراقة لم يوثقه غير ابن حبان والعجلي ولم يرو عنه غير عبدالله بن شقيق ولا يعرف سماع ابن سراقة من أبى عبيدة.