(حديث مرفوع) حدثنا بكر بن عيسى ، قال: حدثنا ابو عوانة ، عن عاصم الاحول ، عن ابي عثمان النهدي ، عن مجاشع بن مسعود ، قال: انطلقت باخي معبد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعد الفتح، فقلت: يا رسول الله، بايعه على الهجرة، فقال:" مضت الهجرة لاهلها"، قال: فقلت: فماذا؟ قال:" على الإسلام والجهاد".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ بِأَخِي مَعْبَدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْفَتْحِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَقَالَ:" مَضَتْ الْهِجْرَةُ لِأَهْلِهَا"، قَالَ: فَقُلْتُ: فَمَاذَا؟ قَالَ:" عَلَى الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ".
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے بعد وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اس سے ہجرت پر بیعت لے لیجیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا میں نے عرض کیا: پھر کس چیز پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام اور جہاد پر۔