سیدنا سعید بن حریث سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنی جائیداد بیچ دے وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کے مال میں برکت نہ رکھی جائے الاّ یہ کہ وہ اسے اسی کام میں لگا دے یا کوئی اور جائیداد خرید لے۔
حكم دارالسلام: حديث حسن بمتابعاته وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف إسماعيل بن إبراهيم