سیدنا کر دم بن سفیان کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس منتکا حکم پوچھا: جو انہوں نے زمانہ جاہلیت میں مانی تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تم نے وہ منت کسی بت یا پتھر کے لئے مانی تھی انہوں نے کہا نہیں بلکہ اللہ کے لئے مانی تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم نے اللہ کے لئے جو منت مانی تھی اسے پورا کر و بونہ نامی جگہ پر جانور ذبح کر دو اور اپنی منت پوری کر و۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا اسناد ضعيف لجهالة أبى الحويرث حفص ، لكنه توبع، وعبدالله بن عبدالرحمن مختلف فيه، قيل لم يسمع من ميمونة