وعن ثابت قال: سئل انس عن خضاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إنه لم يبلغ ما يخضب لو شئت ان اعد شمطاته في لحيته-وفي رواية: لو شئت ان اعد شمطات كن في راسه-فعلت. متفق عليه وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يُخْضَبُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِهِ فِي لِحْيَتِهِ-وَفِي رِوَايَةٍ: لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأسه-فعلت. مُتَّفق عَلَيْهِ
ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: آپ کے بال اس قدر سفید نہیں تھے کہ انہیں خضاب کیا جاتا، اگر میں آپ کی داڑھی کے سفید بال گننا چاہتا، تو گن سکتا تھا۔ ایک دوسری روایت میں ہے: اگر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے سفید بال گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنفقہ (نچلے ہونٹ اور تھوڑی کے درمیان) میں، آپ کی کن پٹیوں میں اور آپ کے سر میں چند سفید بال تھے۔ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله: «متفق عليه، رواه البخاري (5895) و مسلم (104، 103 / 2341)»