مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر

مشكوة المصابيح
ایمان کا بیان
4.06. مسلمان بھائی کے لئے ثابت قدمی کی دعا
حدیث نمبر: 133
Save to word اعراب
‏‏‏‏وعن عثمان رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا فرغ من دفن الميت وقف عليه فقال: «استغفروا لاخيكم ثم سلوا له بالتثبيت فإنه الآن يسال» . رواه ابو داود ‏‏‏‏وَعَن عُثْمَان رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ فَقَالَ: «اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ ثُمَّ سَلُوا لَهُ بِالتَّثْبِيتِ فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میت کو دفن کرنے سے فارغ ہوتے تو اس کے پاس کھڑے ہو کر فرماتے: اپنے بھائی کے لیے مغفرت طلب کرو، اس کے لیے (سوال و جواب کے موقع پر) ثابت قدمی کی درخواست کرو، کیونکہ اب اس سے سوال کیا جائے گا۔ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (3221) [و صححه الحاکم 1/ 37 ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

   سنن أبي داود3221عثمان بن عفاناستغفروا لأخيكم وسلوا له بالتثبيت فإنه الآن يسأل
   مشكوة المصابيح133عثمان بن عفاناستغفروا لاخيكم ثم سلوا له بالتثبيت فإنه الآن يسال
   بلوغ المرام470عثمان بن عفان‏‏‏‏استغفروا لاخيكم واسالوا له التثبيت فإنه الآن يسال

مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 133 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 133  
تحقیق الحدیث: اس حدیث کی سند حسن ہے۔
اسے حاکم اور ذہبی دونوں نے صحیح کہا ہے۔ [المستدرك وتلخيص المستدرك 1؍37]
◄ اس حدیث کی سند میں ابوسعید ہانیِ البربری (مولیٰ عثمان رضی اللہ عنہ) صدوق راوی ہیں۔ [تقریب التہذیب: 7266]
◄ دوسرے راوی عبداللہ بن بحیر بن ریسان ابووائل القاص الصنعانی جمہور محدثین کے نزیدیک موثق ہیں،
لہٰذا حسن الحدیث ہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [تهذيب الكمال 33/10] وغیرہ۔
فقہ الحدیث:
➊ میّت کے بعد قبر پر انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح دعا کرنا صحیح ہے۔
➋ قبر میں سوال جواب برحق ہے۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 133   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 470  
´میت سے قبر میں باز پرس ہوتی ہے`
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کی تدفین سے فارغ ہو جاتے تو قبر پر کھڑے ہو جاتے اور فرماتے کہ اپنے بھائی کیلئے بخشش مانگو اور ثابت قدم رہنے کی دعا کرو کیونکہ اب اس سے بازپرس کی جائے گی۔ [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 470]
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میت سے قبر میں باز پرس ہوتی ہے۔
➋ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسنون یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر میت کے لیے استغفار اور ثابت قدمی کی دعا کی جائے۔
➌ قبر سے قبرستان سے چالیس قدم دُور آ کر دعا کرنے اور اس کے علاوہ دیگر رسمیں ادا کرنے والی بات بالکل غلط ہے۔ اس کا شریعت اسلامی میں قطعاً کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 470   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3221  
´قبر سے واپسی کے وقت میت کے لیے استغفار کا بیان۔`
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کے دفن سے فارغ ہوتے تو وہاں کچھ دیر رکتے اور فرماتے: اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا مانگو، اور اس کے لیے ثابت قدم رہنے کی دعا کرو، کیونکہ ابھی اس سے سوال کیا جائے گا۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: بحیر سے بحیر بن ریسان مراد ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3221]
فوائد ومسائل:

سنت ہے کہ دفن کے بعد واپس آتے ہوئے قبر پرمیت کےلئے استغفار اور ثابت قدمی کی دعا کی جائے۔
قبر سے یا قبرستان سے چالیس قدم دور آکر دعا کرنے والی اپج (اختراع) بالکل غلط ہے۔

قبر میں میت کو زندہ کرکے بٹھا دیا جاتاہے۔
اور اس سے سوال وجواب ہوتاہے۔
تو یہ دعا اس میں ثابت قدمی کےلئے ہوتی ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3221   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.