سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”رات کی نماز دو دو رکعتیں ہے، جب تجھے طلوع فجر کا خدشہ محسوس ہو تو ایک رکعت وتر پڑھ لے۔
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الوتر، باب ما جاء فى الوتر، رقم الحديث: 990، صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل مثنيٰ مثنيٰ والوتر ركعة من آخر الليل، رقم الحديث: 749»