سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اذان دی، وہی اقامت کاحق دار ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي: الاذان: باب ما جاء ان من أذن فهو يقيم: رقم الحديث: 199: عن زياد بن الحارث الصدائي رضي اللّٰه عنه، سنن ابي داؤد: الصلاة: باب فى الرجل يؤذن ويقيم آخرُ: رقم الحديث: 514، سنن ابن ماجة: الاذان: باب السنة فى الأذان: رقم الحديث: 717» امام ترمذی نے کہا: اس کی سند میں عبد الرحمن بن زیاد انعم افریقی ضعیف راوی ہے، محدثین اور یحییٰ بن سعید القطان نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ محدث البانی نے بھی اس کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے۔