سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ایک آدمی آیا جس نے وضو کیا تھا مگر اس کے پاؤں میں ایک جگہ تھی جس کو پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”جاؤ اور اپنے وضو کو مکمل کرو۔“ تو اس نے اسی طرح کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 382، 383، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2219، والطبراني فى «الصغير» برقم: 27، وله شواهد من حديث عمر بن الخطاب، فأما حديث عمر بن الخطاب، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 243، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 666، وأحمد فى «مسنده» برقم: 136 قال الهيثمي: فيه الوازع بن نافع وهو مجمع على ضعفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 241)»