سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو تھیلیاں تھیں، ایک میں سونا اور ایک میں ریشم تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں میری امّت کے مردوں پر حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وله شواهد، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 333، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3604، والطبراني فى «الصغير» برقم: 464 قال الهيثمي: فيه عمرو بن جرير وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 143) [وله شواهد من حديث على بن أبى طالب، وأما حديث على بن أبى طالب، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4057، قال الشيخ الألباني: صحيح، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1041، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3595، وأحمد فى «مسنده» برقم: 721»