سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمعہ کے دن گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ اور کھانا کھاؤ۔“ ہم نے کہا: ہمارا روزہ ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کل بھی روزہ رکھا ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں! فرمایا: ”کیا تم کل کا روزہ بھی رکھنا چاہتے ہو؟ ہم نے کہا: نہیں! فرمایا: ”پھر قریب ہو کر یہ کھانا کھاؤ کیونکہ صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا درست نہیں۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1984، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1143، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2758، 2759، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1789، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1724، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8579، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14371، 14576، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1260، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2206، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7808، 7809، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4473، 7640، والطبراني فى «الصغير» برقم: 641»