سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا: ”لوگو! تم میں سے جس کو میرے بعد کوئی مصیبت پہنچے تو میری مصیبت سے اپنی مصیبت کو تسلی دے، کیونکہ جتنی مصیبت مجھ پر آئی ہے اتنی میری امّت میں سے کسی کو نہیں پہنچی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1599، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4448، والطبراني فى «الصغير» برقم: 612 قال الھیثمی: «فيه عبدالله بن جعفر وهو ضعيف» »