قتادہ کے ایک اور شاگرد معمر نے اسی سند کے ساتھ مذکورہ بالا حدیث روایت کی اور (اپنی) حدیث میں کہا: ”چنانچہ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے فیصلہ کر دیا: (کہ) اللہ نے اسے سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی (قال کے بجائے قضی کالفظ روایت کیا۔)
امام صاحب نے ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے اور اس کے یہ الفاظ بیان کیے: فَاِنَّ اللہَ عَزَّوَجَلَّ قَضٰی عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّهِ صلی اللہ علیہ وسلم (اوپر کی روایت میں قَضیٰ کی بجائے قَالَ کا لفظ گزرا ہے)۔