صالح نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے عروہ نے بتایاکہ انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ تبارک وتعالیٰ کے فرمان؛"اور تمھیں خدشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کرپاؤگے"کے بارے میں پوچھا، پھر زہری سے یونس کی روایت کردہ حدیث کے مطابق بیان کیا اور اس کے آخر میں مزید کہا: "اگر وہ مال اور جمال میں کم ہوتو تمہارے ان سے اعراض کرنے کی بنا پر۔"
حضرت عروہ بیان کرتے ہیں،انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اللہ کے اس فرمان کے بارے میں سوال کیا،" اگر تمھیں خدشہ ہوکہ تم یتیم لڑکیوں کے معاملے میں انصاف نہیں کر پاؤ گے"آگے مذکورہ بالاحدیث ہے،جس کے آخر میں یہ اضافہ ہے،کیونکہ تم ان سے بے رغبتی برتتے ہو،جبکہ ان کامال اور حسن کم ہو۔