● صحيح البخاري | 3908 | براء بن عازب | تبعه سراقة بن مالك بن جعشم فدعا عليه النبي فساخت به فرسه قال ادع الله لي ولا أضرك فدعا له عطش رسول الله فمر براع قال أبو بكر فأخذت قدحا فحلبت فيه كثبة من لبن فأتيته فشرب حتى رضيت |
● صحيح البخاري | 3615 | براء بن عازب | أسرينا ليلتنا ومن الغد حتى قام قائم الظهيرة وخلا الطريق لا يمر فيه أحد فرفعت لنا صخرة طويلة لها ظل لم تأت عليه الشمس فنزلنا عنده وسويت للنبي مكانا بيدي ينام عليه وبسطت فيه فروة وقلت نم يا رسول الله وأنا أنفض لك ما حولك فنام وخرجت أنفض م |
● صحيح البخاري | 2439 | براء بن عازب | انطلقت فإذا أنا براعي غنم يسوق غنمه فقلت لمن أنت قال لرجل من قريش فسماه فعرفته فقلت هل في غنمك من لبن فقال نعم فقلت هل أنت حالب لي قال نعم فأمرته فاعتقل شاة من غنمه ثم أمرته أن ينفض ضرعها من الغبار ثم أمرته أن ينفض كفيه فقال هكذا ضرب إ |
● صحيح البخاري | 3917 | براء بن عازب | أخذ علينا بالرصد فخرجنا ليلا فأحثثنا ليلتنا ويومنا قام قائم الظهيرة ثم رفعت لنا صخرة فأتيناها ولها شيء من ظل فرشت لرسول الله فروة معي ثم اضطجع عليها النبي فانطلقت أنف |
● صحيح البخاري | 3652 | براء بن عازب | اشترى أبو بكر من عازب رحلا بثلاثة عشر درهما فقال أبو بكر لعازب مر البراء فليحمل إلي رحلي فقال عازب لا حتى تحدثنا كيف صنعت أنت ورسول الله حين خرجتما من مكة والمشركون يطلبونكم قال ارتحلنا من مكة فأحيينا أو سرينا ليلتنا ويو |
● صحيح مسلم | 7521 | براء بن عازب | أسرينا ليلتنا كلها حتى قام قائم الظهيرة وخلا الطريق فلا يمر فيه أحد حتى رفعت لنا صخرة طويلة لها ظل لم تأت عليه الشمس بعد فنزلنا عندها فأتيت الصخرة فسويت بيدي مكانا ينام فيه النبي في ظلها ثم بسطت عليه فروة ثم قلت نم يا رسول الله وأنا أنف |
● صحيح مسلم | 5239 | براء بن عازب | أخذت قدحا فحلبت فيه لرسول الله كثبة من لبن فأتيته به فشرب حتى رضيت |
● صحيح مسلم | 5238 | براء بن عازب | حلبت له كثبة من لبن فأتيته بها فشرب حتى رضيت |
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7521
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
قام قائم الظهره:
سورج سرپرکھڑا ہوگیا،
عین دوپہر ہوگئی،
(2)
رفعت لنا صخرة،
ہمیں ایک چٹان نظرآئی،
(3)
فروة:
بالوں یا اون کا کمبل،
پوستین جس کا اندرونی حصہ جانوروں کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔
(4)
انفض لك:
میں آپ کے لیے پہرہ دیتا ہوں،
اردگرد کا دیہان رکھتا ہوں۔
(5)
اهل المدينه،
اہل شہر،
مدينه سے یہاں شہر مراد ہے،
یعنی مکہ،
کیونکہ مدينه النبي تو آپ کی ہجرت کے بعد نام پڑاہے،
پہلے تو اس کو یثرب کہتے تھے اور بخاری شریف کی روایت لرجل من قريش ہے اور قریشی مکہ ہی میں آبادتھے،
قعب:
لکڑی کا پیالہ،
(6)
كثبة:
کچھ،
تھوڑاسا،
ایک وقت نکلنےوالادودھ۔
(7)
ارتوي:
میں اس میں پانی رکھتا تھا۔
(8)
ارتطمت فرسه:
اس کا گھوڑا دھنس گیا۔
فوائد ومسائل:
قریش نے آپ کے پکڑنے والے کے لیے سواونٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا،
اس لیے آپ کے تعاقب میں نکلا اور یہ واقعہ پیش آیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7521
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5238
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ کے لیے نکلے، ہم ایک چرواہے کے پاس سے گزرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگ چکی تھی، تو میں نے آپ کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا اور اسے آپﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا، آپ نے اس سے اتنا پیا کہ میں مطمئن ہو گیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5238]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
كثبة:
تھوڑی سی چیز کو کہتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
عربوں کا یہ دستور تھا کہ اگر کسی مسافر کو دودھ کی ضرورت ہوتی تو چرواہا اس کو دے سکتا تھا اور اس حدیث سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی آپ سے محبت و عقیدت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے کہ وہ آپ کی پیاس سے بے قرار اور پریشان تھے،
جب انہوں نے آپ کو دودھ پیش کیا اور آپ نے پی کر اپنی پیاس بجھائی تو ان کی بے قراری کو قرار آ گیا اور وہ راضی خوش ہو گئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5238
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5239
حضرت براء رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف متوجہ ہوئے، تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپ کا تعاقب کیا، آپ نے اس کے لیے بددعا کی تو اس کی گھوڑی زمین میں دھنس گئی، اس نے درخواست کی، آپﷺ میرے حق میں دعا فرمائیں میں آپ کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا، تو آپ نے اس کے حق میں اللہ سے دعا فرمائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگی تو ان کا گزر بکریوں کے چرواہے کے پاس سے ہوا، ابوبکر صدیق... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:5239]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ساخت فرسه:
اس کی گھوڑی کی ٹانگیں سخت زمین میں دھنس گئیں۔
فوائد ومسائل:
یہ سفر ہجرت کا واقعہ ہے،
جس سے معلوم ہوتا ہے اللہ اپنے بندوں کی دشمنوں سے کس طرح حفاظت فرماتا ہے اور ان سے کسی قسم کے حیرت انگیز امور کا صدور ہوتا ہے،
لیکن اس سے یہ استدلال کرنا کہ اب بھی مصیبت و تکلیف کے وقت ان سے دعا اور امداد کی درخواست کی جا سکتی ہے،
غلط بات ہے،
کیونکہ اس وقت آپ اس کے سامنے موجود تھے اور وہ آپ کو دیکھ رہا تھا اور اب یہ صورتحال ہے،
ہاں کسی زندہ نیک آدمی کے پاس جا کر اس سے دعا کی درخواست کی جا سکتی ہے،
نیز اگر زمین آپﷺ کے تابع فرمان تھی تو پھر اللہ سے دعا کرنے کی ضرورت کیا تھی،
آپ براہ راست زمین کو حکم صادر فرماتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5239
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2439
2439. حضرت ابو بکر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں چلا تو ایک چرواہے کو دیکھا جو اپنی بکریاں ہانکےجارہا تھا۔ میں نے پوچھا: تو کس کا چرواہا ہے؟اس نے کہا: ایک قریشی کا۔ اس نے نام لیا تو میں نے اسے پہچان لیا۔ میں نے کہا: کیاتیری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، چنانچہ میں نے اس کو دوہنے کے لیے کہا تو اس نے بکریوں میں سے ایک بکری باندھ دی۔ میں نے کہا: اس بکری کے تھن سے غبار صاف کردے۔ پھر میں نے اس سے کہا: اپنے ہاتھ بھی جھاڑ لے تو اس نے ایسا ہی کیا اور ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ مارا، پھر ایک پیالہ دودھ دوہا، میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے پانی کی ایک چھاگل رکھ لی تھی جس کے منہ پر کپڑا باندھا ہواتھا۔ میں نے پانی دودھ پر ڈالا حتیٰ کہ وہ نیچے تک ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!اسے نوش جاں کیجئے!آپ نے اتنا پیا کہ میرا دل خوش [صحيح بخاري، حديث نمبر:2439]
حدیث حاشیہ:
اس باب کے لانے سے غرض یہ ہے کہ اس مسئلہ میں لوگوں کا اختلاف ہے۔
بعض نے یہ کہا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی باغ پر سے گزرے یا جانوروں کے گلے پر سے تو باغ کا پھل یا جانور کا دودھ کھا پی سکتا ہے۔
گو مالک سے اجازت نہ لے، مگر جمہور علماءاس کے خلاف ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ بے ضرورت ایسا کرنا جائز نہیں۔
اور ضرورت کے وقت اگرکر گزرے تو مالک کو تاوان دے۔
امام احمد نے کہا اگر باغ پر حصار نہ ہو تو تر میوہ کھا سکتا ہے۔
گو ضرورت نہ ہو۔
ایک روایت یہ ہے کہ جب اس کی ضرورت اور احتیاج ہو، لیکن دونوں حالتوں میں اس پر تاوان نہ ہوگا۔
اور دلیل ان کی امام بیہقی کی حدیث ہے ابن عمر ؓ سے مرفوعاً جب تم میں سے کوئی کسی باغ پر سے گزرے تو کھا لے۔
لیکن جمع کرکے نہ لے جائے۔
خلاصہ یہ ہے کہ آج کل کے حالات میں بغیر اجازت کسی بھی باغ کا پھل کھانا خواہ حاجت ہو یا نہ ہو مناسب نہیں ہے۔
اسی طرح کسی جانور کا دودھ نکال کر از خود پی لینا اور مالک سے اجازت نہ لینا، یہ بھی اس دور میں ٹھیک نہیں ہے۔
کسی شخص کی اضطراری حالت ہو، وہ پیاس اور بھوک سے قریب المرگ ہو اور اس حالت میں وہ کسی باغ پر سے گزرے یا کسی ریوڑ پر سے، تو اس کے لیے ایسی مجبوری میں اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ بعد میں مالک اگر تاوان طلب کرے تو اسے دینا چاہئے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2439
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3615
3615. حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر ؓ میرے والد کے گھرتشریف لائے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا، پھر انھوں نے(میرےوالد محترم)حضرت عازب سے فرمایا کہ اپنے بیٹے کو میرے ساتھ بھیجو کہ وہ اسے اٹھائے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے ہمراہ کجاوہ اٹھایا۔ جب میرے ابو ان سے اس کی قیمت لینے گئے تو ان سے میرے والد نے کہا: ابو بکر ؓ !مجھے بتائیں، جب آپ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ہجرت کر کےگئے تھےتو تمھارے ساتھ کیا بیتی تھی؟حضرت ابو بکر نے فرمایا: ہم رات بھر چلتے رہے، اگلے دن بھی سفر جاری رکھا حتی کہ دوپہر ہو گئی۔ راستہ بالکل سنسان تھا۔ ادھر سے کوئی آدمی گزرتا دکھائی نہ دیتا تھا۔ اس دوران میں ہمیں ایک لمبی چٹان دکھائی دی جس کے نیچے دھوپ نہ تھی بلکہ سایہ تھا، لہٰذا ہم نے وہاں پڑاؤکیا۔ میں نے خود نبی ﷺ کے لیے اپنے ہاتھ سے ایک جگہ ہموار کی، وہاں پوستین بچھائی اور عرض کیا: اللہ کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3615]
حدیث حاشیہ:
واقعہ ہجرت میں آنحضرت ﷺ سے بہت سے معجزات کا ظہور ہوا جن کی تفاصیل مختلف روایتوں میں نقل ہوئی ہیں۔
یہاں بھی آپ کے کچھ معجزات کا ذکر ہے جس سے آپ کی صداقت اور حقانیت پر کافی روشنی پڑتی ہے۔
اہل بصیرت کے لیے آپ کے رسول برحق ہونے میں ایک ذرہ برابر بھی شک وشبہ کرنے کی گنجائش نہیں اور دل کے اندھوں کے لیے ایسے ہزار نشانات بھی ناکافی ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3615
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3652
3652. حدیث میں سبقت سے مراد یہ ہے کہ دین سے بے پروائی کی وجہ سے ان میں حرص اور لالچ کا غلبہ ہوگا بس یہی ہو گاکہ جس چیز سے ابتدا کریں شہادت سے یا قسم سے، گویا ان دونوں کی وجہ سے ایک دوڑ لگی ہوگی۔ اس کا مصداق دیکھنا ہوگا تو ہماری عدالتوں میں تیار شدہ گواہوں کودیکھ لیاجائے۔ دولت کی لالچ میں وہ جھوٹی گواہی اور جھوٹی قسم دینے کے لیے ہروقت تیار بیٹھے ہیں، حالانکہ گواہی چشم دید واقعہ اور قسم یقینی امر کی ہوتی ہے لیکن انھیں اس سے کوئی غرض نہیں۔ تُرِيحُونَ کے معنی شام کو چرانا اور تَسْرَحُونَ کے معنی صبح کو چرانا ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3652]
حدیث حاشیہ:
واقعہ ہجرت حیات نبوی کا ایک اہم واقعہ ہے جس میں آپ کے بہت سے معجزات کا ظہور ہوا یہاں بھی چند معجزات کا بیان ہوا ہے چنانچہ باب مہاجرین کے فضائل سے متعلق ہے، اس لیے اس میں ہجرت کے ابتدائی واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔
یہی باب اور حدیث کا تعلق ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3652
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3908
3908. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ نے مدینہ طیبہ آنے کا ارادہ کیا تو سراقہ بن مالک بن جعثم آپ کے پیچھے لگ گیا۔ نبی ﷺ نے اس کے لیے بددعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا۔ اس نے عرض کی: آپ اللہ تعالٰی سے میرے لیے دعا کریں میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ پھر آپ نے اس کے لیے دعا فرمائی۔ راوی کہتا ہے کہ اس دوران میں رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی اور آپ ایک چرواہے کے پاس سے گزرے۔ حضرت ابوبکر ؓ نے کہا: میں نے پیالہ لیا اور اس میں کچھ دودھ دوہا اور آپ کے پاس لایا تو آپ نے اسے نوش فرمایا حتی کہ میں خاموش ہو گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3908]
حدیث حاشیہ:
حضرت سراقہ بن مالک ؓ بڑے اونچے درجہ کے شاعر تھے اس موقعہ پر بھی انہوں نے ایک قصیدہ پیش کیا تھا 24ھ میں ان کی وفات ہوئی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3908
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2439
2439. حضرت ابو بکر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں چلا تو ایک چرواہے کو دیکھا جو اپنی بکریاں ہانکےجارہا تھا۔ میں نے پوچھا: تو کس کا چرواہا ہے؟اس نے کہا: ایک قریشی کا۔ اس نے نام لیا تو میں نے اسے پہچان لیا۔ میں نے کہا: کیاتیری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، چنانچہ میں نے اس کو دوہنے کے لیے کہا تو اس نے بکریوں میں سے ایک بکری باندھ دی۔ میں نے کہا: اس بکری کے تھن سے غبار صاف کردے۔ پھر میں نے اس سے کہا: اپنے ہاتھ بھی جھاڑ لے تو اس نے ایسا ہی کیا اور ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ مارا، پھر ایک پیالہ دودھ دوہا، میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے پانی کی ایک چھاگل رکھ لی تھی جس کے منہ پر کپڑا باندھا ہواتھا۔ میں نے پانی دودھ پر ڈالا حتیٰ کہ وہ نیچے تک ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!اسے نوش جاں کیجئے!آپ نے اتنا پیا کہ میرا دل خوش [صحيح بخاري، حديث نمبر:2439]
حدیث حاشیہ:
(1)
ابواب لقطہ میں اس حدیث کو اس لیے ذکر کیا گیا ہے کہ یہ حدیث بھی احکام لقطہ پر مشتمل ہے۔
اس میں ایک ایسی چیز کا ذکر ہے جس کا حال لقطہ کے حال سے ملتا جلتا ہے، یعنی ایسی بکری کا دودھ پینا جس کا چرواہا تنہا جنگل میں ہے اور اس سے زائد دودھ یقینا بیکار ہو جائے گا، اس لیے یہ بھی ضائع ہونے والی چیز کے حکم میں ہے۔
جس طرح کوڑے اور رسی کو اٹھانا جائز ہے اسی طرح دودھ کا پینا بھی مباح اور جائز ہے کیونکہ اگر وہ پیا نہ جاتا تو وہ ضائع ہو جاتا۔
(عمدة القاري: 180/9)
لیکن ہمارے رجحان کے مطابق اس کی توجیہ یہ ہے کہ امام بخاری ؒ بعض دفعہ تفہیم مسئلہ کے لیے کسی چیز کی ضد ذکر کر دیتے ہیں جس طرح انہوں نے کتاب الایمان میں کفرونفاق کے مسائل بیان کیے ہیں اور کتاب العلم میں جہالت کا تذکرہ کیا ہے، اسی طرح اس مقام پر باب بلا عنوان کے تحت اس حدیث کو بطور ضد لائے ہیں کہ وہ مال جس کا مالک معلوم ہو وہ لقطہ میں شامل نہیں۔
لیکن اس پر ایک اعتراض ہوتا ہے کہ چرواہا بکریوں کا مالک تو نہ تھا ان کا مالک تو وہ قریشی تھا جسے ابوبکر صدیق ؓ جانتے تھے، تو ان کے لیے اجازت کے بغیر دودھ دوہنا کیسے جائز ہوا؟ اس کا جواب اس طرح دیا گیا ہے کہ آپ نے عرب کے ہاں دستور کے مطابق دودھ استعمال کیا کیونکہ مالک کی طرف سے چرواہوں کو اجازت ہوتی تھی کہ اگر کوئی ضرورت مند ہو تو وہ ضرورت کے مطابق اسے دودھ دے دیا کریں جیسا کہ ہمارے معاشرے میں شوہر کی طرف سے بیوی کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ دروازے پر آنے والے سائل کو مٹھی یا دو مٹھی آٹا دے دیا کریں۔
یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے اسے پہچان لیا ہو کہ وہ ان لوگوں میں سے ہے جو دودھ پینے سے منع نہیں کرے گا۔
واللہ أعلم (2)
ہمارے ہاں گمشدہ بچوں اور دیگر چیزوں کے متعلق مساجد میں اعلان کیا جاتا ہے، اس اعلان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ واضح رہے کہ گمشدہ چیز یا بچے یا جانور کا مسجد میں اعلان کرنا شرعاً درست نہیں۔
حدیث میں ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”اگر کوئی مسجد میں اپنی گمشدہ چیز کو تلاش کرتا ہے یا اس کا اعلان کرتا ہے تو اسے ان الفاظ میں جواب دیا جائے:
اللہ وہ چیز تجھے واپس نہ کرے کیونکہ مساجد کی تعمیر اس مقصد کے لیے نہیں ہوئی۔
“ (صحیح مسلم،المساجد، حدیث: 1260(568)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ؤ نے مسجد میں ایک ایسے شخص کو دیکھا جو لوگوں سے اپنے گمشدہ سرخ اونٹ کے متعلق دریافت کر رہا تھا تو آپ نے فرمایا:
”اللہ کرے تو اپنے اونٹ کو نہ پائے کیونکہ مساجد تعمیر کرنے کا مقصد عبادت الٰہی ہے۔
“ (صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1262(569)
ایک دوسری حدیث میں ان مقاصد کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے جن کے پیش نظر مساجد تعمیر کی جاتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”مساجد اللہ کے ذکر، نمازوں کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
“ (صحیح مسلم، الطھاة، حدیث: 661(285)
رسول اللہ ﷺ نے گمشدہ اشیاء (حیوانات وغیرہ)
کو مساجد میں تلاش کرنے اور ان کے متعلق دریافت کرنے سے منع فرمایا ہے، (سنن ابن ماجة، المساجد: 766)
نیز ایسے شخص کے لیے اس کی گمشدہ چیز نہ ملنے کے متعلق بددعا دینے کی تلقین کی ہے جیسا کہ پہلے بیان ہوا ہے۔
بعض حضرات کا کہنا ہے کہ لفظ ضاله کا اطلاق گمشدہ حیوان پر ہوتا ہے، اس لیے بچوں وغیرہ کی گمشدگی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ہمیں اس سے اتفاق نہیں کیونکہ حیوانات کے علاوہ دوسری چیزوں کے لیے بھی اس لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
بعض اہل علم نے یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ بقائے نفس اور احترام آدمیت کے پیش نظر گمشدہ بچوں کا اعلان مساجد میں جائز ہونا چاہیے، پھر ضروریات، ممنوع احکام کو جائز قرار دے دیتی ہیں، کے تحت لانے کی کوشش کی ہے، یقیناً یہ ضابطہ اور اصول صحیح ہے لیکن یہ اس صورت میں جب اس کا کوئی متبادل انتظام نہ ہو سکتا ہو، اگر اس کے متبادل ممکن ہو تو مساجد میں اعلان کی گنجائش نہیں۔
بہتر اور افضل یہی ہے کہ اس طرح کے اعلانات کے لیے الگ سے کوئی انتظام کیا جائے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2439
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3615
3615. حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر ؓ میرے والد کے گھرتشریف لائے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا، پھر انھوں نے(میرےوالد محترم)حضرت عازب سے فرمایا کہ اپنے بیٹے کو میرے ساتھ بھیجو کہ وہ اسے اٹھائے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے ہمراہ کجاوہ اٹھایا۔ جب میرے ابو ان سے اس کی قیمت لینے گئے تو ان سے میرے والد نے کہا: ابو بکر ؓ !مجھے بتائیں، جب آپ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ہجرت کر کےگئے تھےتو تمھارے ساتھ کیا بیتی تھی؟حضرت ابو بکر نے فرمایا: ہم رات بھر چلتے رہے، اگلے دن بھی سفر جاری رکھا حتی کہ دوپہر ہو گئی۔ راستہ بالکل سنسان تھا۔ ادھر سے کوئی آدمی گزرتا دکھائی نہ دیتا تھا۔ اس دوران میں ہمیں ایک لمبی چٹان دکھائی دی جس کے نیچے دھوپ نہ تھی بلکہ سایہ تھا، لہٰذا ہم نے وہاں پڑاؤکیا۔ میں نے خود نبی ﷺ کے لیے اپنے ہاتھ سے ایک جگہ ہموار کی، وہاں پوستین بچھائی اور عرض کیا: اللہ کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3615]
حدیث حاشیہ:
1۔
سفر ہجرت میں رسول اللہ ﷺ سے بہت سے معجزات کا ظہور ہوا جن کی تفاصیل مختلف روایات میں بیان ہوئی ہے۔
اس حدیث میں بھی آپ کے کچھ معجزات کاذکر ہے جن سے آپ کی صداقت اور حقانیت پر کافی روشنی پڑتی ہے۔
اہل بصیرت کے لیے ایک ذرہ بھر بھی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔
واقعی آپ اللہ کے رسول ہیں البتہ عقل کے اندھوں کے لیے ایے ہزاروں،لاکھوں نشانات بھی ناکافی ہیں۔
2۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تابع کو اپنے متبوع کی خد مت کرنی چاہیے۔
3۔
دوران میں سفر چھاگل یا کوزہ وغیرہ پاس رکھنا چاہیے تاکہ پانی پینے اور وضو کرنے میں آسانی رہے نیز اس میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کی فضیلت ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی عظیم شخصیت محو استرحت ہو تو اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔
4۔
اس حدیث میں بکریوں کے چرواہے کے متعلق شک ہے کہ مدینے یا مکے کا رہنے والا تھا۔
درحقیقت وہ مکہ مکرمہ کے ایک قریشی کا غلام تھا کیونکہ اس وقت مدینہ طیبہ یثرب کے نام سے مشہور تھا۔
رسول اللہ ﷺ کے تشریف لانے کے بعد اسے مدینہ کا نام دیا گیا نیز اتنی دور سے مسافت طے کر کے بکریاں چرانے کے لیے جانا بہت مشکل ہے ایک روایت میں صراحت ہے کہ وہ کسی قریشی کا غلام تھا اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ مدینہ طیبہ کا نہیں تھا کیونکہ اس وقت مدینہ طیبہ میں کوئی قریشی رہائش پذیر نہیں تھا۔
(عمدة القاري: 351/11)
ہجرت سے متعلقہ دیگر واقعات کی تفصیل ہم حدیث 3906کے تحت بیان کریں گے۔
إن شاء اللہ۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3615
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3908
3908. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ نے مدینہ طیبہ آنے کا ارادہ کیا تو سراقہ بن مالک بن جعثم آپ کے پیچھے لگ گیا۔ نبی ﷺ نے اس کے لیے بددعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا۔ اس نے عرض کی: آپ اللہ تعالٰی سے میرے لیے دعا کریں میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ پھر آپ نے اس کے لیے دعا فرمائی۔ راوی کہتا ہے کہ اس دوران میں رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی اور آپ ایک چرواہے کے پاس سے گزرے۔ حضرت ابوبکر ؓ نے کہا: میں نے پیالہ لیا اور اس میں کچھ دودھ دوہا اور آپ کے پاس لایا تو آپ نے اسے نوش فرمایا حتی کہ میں خاموش ہو گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3908]
حدیث حاشیہ:
1۔
امام بخاری ؒ نے حدیث ہجرت بیان کرنے کے بعد اس دوران میں پیش آنے والے چیدہ چیدہ واقعات بیان کرنا شروع کیے ہیں۔
ان واقعات میں ایک واقعہ حضرت سراقہ بن مالک ؓ کا ہے۔
جب انھوں نے انعام کے لالچ میں رسول اللہ ﷺکا تعاقب کیا۔
رسول اللہ ﷺ نے اس پر بددعا کی:
”اےاللہ! تو اپنی مرضی کے مطابق اس کی طرف سے ہمارے لیے کافی ہے۔
“ (فتح الباري: 301/7)
ایک روایت میں ہے کہ آپ نے بددعا کی:
”اے اللہ! اسے زمین پر گرادے۔
“ تو اس کے گھوڑے نے اسی وقت اسے زمین پر پٹخ دیا۔
(صحیح البخاري، مناقب الأنصار، حدیث: 3911۔
)
2۔
دوسرا واقعہ چرواہے کی ایک بکری سے دودھ دوہنے کا ہے جس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3908