13. باب: حائضہ کا غسل کرنے کے بعد مشک لگا روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنا مستحب ہے۔
Chapter: It is recommended for the woman who is performing ghusl following menses to apply a piece of cloth scented with musk to the site of the bleeding
شعبہ کے ایک دوسرے شاگرد عبید اللہ کے والد معاذ بن معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی (مذکورہ) سند سے اسی (سابقہ حدیث) کے ہم معنی حدیث بیان کی اور کہا: آپ نے فرمایا: ”سبحان اللہ!اس سے پاکیزگی حاصل کرو“ اور آپ نے اپنا چہرہ چھپا لیا۔
امام صاحب ایک دوسری سند سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! اس سے پاکیزگی حاصل کر“ اور آپصلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ چھپا لیا۔