محمد بن جعفرنے ہمیں حدیث بیان کی کہا: ہمیں شعبہ نے عبدالملک بن عمیر سے حدیث بیان کی، انھوں نےربعی بن حراش سے انھوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں، (فرمایا) "بےشک اس کے ہمراپانی ہوگااور آگ ہوگی اس کی آگ (اصل میں) ٹھنڈا پانی ہوگا اور اس کا پانی آگ ہوگی توتم لوگ (دھوکے میں) ہلاک نہ ہوجانا۔"
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے دجال کے بارے میں فرمایا:"اس کے ساتھ آگ اور پانی ہو گا چنانچہ اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہو گی، اور اس کا پانی آگ ہو گا لہٰذا تم ہلاک نہ ہو جانا۔"