اور ابن مثنیٰ اور ابن بشار نے مجھے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے سماک سے اسی سند کےساتھ اسی کے مانند روایت کی۔ سماک نے کہا: میں نے اپنے بھائی کوکہتے ہوئے سنا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ان (جھوٹوں) سے بچ کررہو۔
امام صاحب مذکورہ بالاحدیث دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔سماک کہتے ہیں میں نے اپنے بھائی کو یہ کہتے سنا، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:"ان سے بچ کر رہنا۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7341
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جھوٹوں سے مراد وہ لوگ ہیں، جو اپنے اپنے مفادات کےلیے حدیثیں گھڑیں گے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کریں گے، یا اپنی بدعتوں کی نسبت آپ کی طرف کریں گے۔