Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
18. باب لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ الرَّجُلُ بِقَبْرِ الرَّجُلِ فَيَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ مَكَانَ الْمَيِّتِ مِنَ الْبَلاَءِ:
باب: قیامت کے قریب فتنوں کی وجہ سے انسان کا قبرستان سے گزرتے ہوئے موت کی تمنا کرنا۔
حدیث نمبر: 7341
وحَدَّثَنِي ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، قَالَ سِمَاكٌ: وَسَمِعْتُ أَخِي ، يَقُولُ: قَالَ جَابِرٌ : فَاحْذَرُوهُمْ.
اور ابن مثنیٰ اور ابن بشار نے مجھے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے سماک سے اسی سند کےساتھ اسی کے مانند روایت کی۔ سماک نے کہا: میں نے اپنے بھائی کوکہتے ہوئے سنا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ان (جھوٹوں) سے بچ کررہو۔
امام صاحب مذکورہ بالاحدیث دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔سماک کہتے ہیں میں نے اپنے بھائی کو یہ کہتے سنا، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:"ان سے بچ کر رہنا۔"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7341 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7341  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جھوٹوں سے مراد وہ لوگ ہیں،
جو اپنے اپنے مفادات کےلیے حدیثیں گھڑیں گے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کریں گے،
یا اپنی بدعتوں کی نسبت آپ کی طرف کریں گے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7341