الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7336
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہودی دجال کاساتھ دیں گے، جن کی تعداد ستر ہزار ہوگی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو قتل کردیں گے اور یہودی شکست کھا جائیں گے اور ادھر ادھر چھپنے کی کوشش کریں گے توغر قد درخت کے سوا ہر شجر، حجر اور دیوار اور جانور بول کر یہودی کی نشاندہی کرے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز کو قوت گویائی دےدے گا۔ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 4128)