صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
فتنے اور علامات قیامت
18. باب لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ الرَّجُلُ بِقَبْرِ الرَّجُلِ فَيَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ مَكَانَ الْمَيِّتِ مِنَ الْبَلاَءِ:
باب: قیامت کے قریب فتنوں کی وجہ سے انسان کا قبرستان سے گزرتے ہوئے موت کی تمنا کرنا۔
حدیث نمبر: 7336
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ: هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي.
یحییٰ نے ہمیں عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ ر وایت کی اور اپنی حدیث میں کہا: "یہ یہودی میرے پیچھے ہے۔"
امام صاحب یہی روایت دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں،اس میں ہے"یہ یہودی میرے پیچھے ہے"
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7336 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7336
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہودی دجال کاساتھ دیں گے،
جن کی تعداد ستر ہزار ہوگی،
حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو قتل کردیں گے اور یہودی شکست کھا جائیں گے اور ادھر ادھر چھپنے کی کوشش کریں گے توغر قد درخت کے سوا ہر شجر،
حجر اور دیوار اور جانور بول کر یہودی کی نشاندہی کرے گا،
اللہ تعالیٰ ہر چیز کو قوت گویائی دےدے گا۔
(سنن ابن ماجہ،
حدیث نمبر 4128)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7336